ترک صدر پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔

دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے مزید اقدامات پر اتفاق کیا، 24 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترک صدر کو وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس سے رخصت کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے
پاک ترک صدور کا عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق، اعلامیہ
پاک ترک اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کے 7ویں اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری
وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

پاکستان اور ترکیہ 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
روانگی سے قبل ترک خاتون اوّل کو دورے کی تصویری البم بھی پیش کیے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کیا، وزیراعظم اور ترک صدر نے پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

صدر اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ترک صدر نے پاکستان ترک بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کیا، فورم میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کار، کمپنیوں اور کاروباری افراد شریک ہوئے۔