اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر آکر نہیں کرنا چاہیے تھا۔ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ مجھے کل شام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر نہیں کرنا چاہیے تھا۔ یہ اعلان میرے ایک اورساتھی کو کرنا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا تھا کہ مصدق ملک اور مجھے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنا چاہیے۔اس سے قبل پریس بریفنگ میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر ملک کا 233 ارب روپے کا نقصان کیا۔ پی ٹی ا?ئی حکومت کے معاہدے کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت موجودہ قیمت سے بھی 70 روپے زیادہ ہوتی مگر نے ابھی 5 اور 10 روپے پیٹرولیم لیوی لگائی ہے۔
Load/Hide Comments



