وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد(آن لائن) وز یر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات میں پا ک فوج کے پیشہ وارانہ امور سمیت سکیورٹی صورتحال پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے آرمی چیف کو سعودی اعلی سول ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل باجوہ کے درمیان ون آن ون ملاقات وزیر اعظم ہاؤ س میں ہوئی، رملاقات میں سیکیورٹی صورتحال ،داخلی امور سمیت افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امو پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے آرمی چیف کو سعودی اعلی سول ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی جبکہ آرمی چیف نے اپنے دورہ سعودی عرب اور قطر کے دوران وہاں کی قیادت سے ہونیوا لی ملاقاتوں بارے بھی وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان مادر وطن کے دفاع کی ضامن ہیں اور جو عناصر افواج اور اس کی قیادت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کررہے ہیں مہم چلا رہے ہیں۔ عوام ان کے حقیقی چہرے سے واقف ہیں اور ایسے عناصر کو قوم نے مسترد کردیا ہے۔