بھارتی سکھ یاتریوں کے واہگہ بارڈر پر پاکستان زندہ باد،سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے

لاہور (آن لائن) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 183ویں برسی کے موقع پر پاکستان آئے سکھ یاتری اپنی 10روزہ یاترا مکمل ہونے کے بعد بھارت واپس لوٹ گئے،واہگہ بارڈر پر پاکستان زندہ باد،سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد نے یاتریوں کو خصوصی تحائف دے کر الوداع کیا اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل،پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ و دیگر موجود تھے۔واہگہ بارڈر پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جتھہ لیڈر سردار گرمیت سنگھ اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گورو کی دھرتی پاکستان میں دریائے راوی و دیگر دریاخشک دیکھ کر دکھ ہوا۔ہمارے گورو دوارے اور مذہبی عبادت گاہیں یہاں پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں،ہمیں یہاں بہت پیار اور عزت ملی جس پر ہم حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین حبیب الرحمن کے شکر گزار ہیں –