بانئ پی ٹی آئی کی 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کی درخواست سماعت کیلئے منظور

بانئ پی ٹی آئی کی 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کی درخواست پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت بانئ پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال ہو چکا ہے، پتہ تو کرائیں 9 مئی کو ہوا کیا تھا؟ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء لگا ہوا ہے، احتجاج کرنے پر فوج طلب کر لی جاتی ہے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ مارشل لاء میں فوج خود آتی ہے، طلب نہیں کی جاتی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ فوج تو آرٹیکل 245 کے تحت طلب ہوتی ہے، اگر آپ اسے مارشل لاء کہتے ہیں تو پھر آرٹیکل 245 بھی چیلنج کریں۔