سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانئ پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے خیبر پختون خوا منتقل کرنے کی مقامی شہری کی درخواست 20 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔
دورانِ سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ ہو گا تو خود درخواست دیں گے، ان کے 3 وکلاء آج بھی عدالت میں تھے، کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قیدی کے اہلِ خانہ یا قیدی خود ایسی درخواستیں دے سکتے ہیں۔



