بھارت: مسجد پر مندر بنانے کے معاملے پر سنبھل جانیوالے راہول گاندھی کو روک لیا گیا

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کانگریس رہنماؤں کے ساتھ آج سمبھل کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں غازی پور کی سرحدوں پر روک لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر سمبھل میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شاہی مسجد کی جگہ مندر کے دعوے کے معاملے پر راہول گاندھی کانگریس رہنماؤں کے ساتھ سمبھل کے دورے روانہ ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حریف رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو غازی پور بارڈر پر رُک لیا گیا۔