وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی کا تعلق ن لیگ سے نہ بھی ہو بلاتفریق اسکالرشپ ملے گی۔ میری جیب سے پیسہ نہیں جا رہا، عوام کا پیسہ ہے عوام پر لگ رہا ہے۔
لاہور میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میرے بھی تین بچے ہیں جو ان کےلیے سوچتی ہوں وہ ہی آپ کےلیے سوچتی ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ آپ کے والدین بہتر تعلیم دینے کےلیے دن رات کام کرتے ہیں، آپ کی تعلیم آپ کے ماں باپ سے زیادہ مریم نواز کی ذمہ داری ہے۔ یہ صرف اسکالر شپ نہیں، یہ آپ کی محنت کو تسلیم کرنا ہے۔



