آذربائیجان کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول سے استعفادہ کرنے کیلئے آگے بڑھیں، صادق سنجرانی

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول سے استعفادہ کرنے کیلئے آگے بڑھیں۔ علاقائی ترقی و خوشحالی کیلئے تجارت، توانائی، زراعت اور دوسرے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آذربائیجان کے دورے کے موقع پر صدر الہام علیوف اور سپیکر ملی مجلس آذربائیجان صاحبہ غفارو اسے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ چیئرمین سینیٹ پارلیمانی وفد نے آذربائیجان کی سپیکر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں وفد آذربائیجان میں منعقدہ غیر جانبدار تحریک کے پارلیمانی نیٹ ورک کی ایک اہم کانفرنس میں شریک ہے۔ آذربائیجان کے صدر سے تبادلہ خیال کرتے ہوے چیئرمین سینیٹ نے کہا علاقائی ترقی و خوشحالی کیلئے تجارت، توانائی، زراعت اور دوسرے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں سے مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا اْ مید کرتا ہوں کہ ان برادرانہ تعلقات کو ہم مشترکہ خوشحالی کیلئے سربلند رکھیں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا اور اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے دوطرفہ تعلقات کی بنیاد باہمی اعتماد، احترام اور محبت کے جذبے پر ہے۔ انہوں نے کہا کاروباری و حکومتی سطح پر دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا آذربائیجان کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول سے استعفادہ کرنے کیلئے آگے بڑھیں۔ چیئرمین سینیٹ نے ملاقاتوں میں گوادر پورٹ کی اہمیت کو بھی اْجاگر کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا گوادر پورٹ خطے میں تجارتی رابطہ کاری کو فروغ دینے میں اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا وسطی ایشیائی ممالک کو دوسرے خطوں کے ساتھ رابطہ کاری کیلئے گوادر پورٹ کے ذریعے سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے سرمایہ کار گوادر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے آگے بڑھیں انہیں خوش آمدید کہیں گے۔