اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادیوں اور ناراض اراکین کو منانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔جمعرات کے روز وزیراعظم سے بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی اور آزاد رکن اسلم بھوتانی نے ملاقات کی ہے،باپ اور آزاد رکن نے وعدے پورے نہ کرنے پر وزیر اعظم سے شکایات کے انبار لگا دیئے،وزیر اعظم نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ ہیں اور ساتھ ہ رہیں،انشاء تمام مسائل بروقت حل اور اس کی خود نگرانی کروں گا،آئندہ شکایات کا موقع نہیں ملے گا،وزیر اعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو ناراض رکن اسلم بھوتانی کو مطلوبہ فنڈز فوری فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،بعد ازاں وزیر اعظم سے رکن قومی اسمبلی عبید اللہ شادی خیل اور امانت شادی خیل سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام فنڈز فوری دینے کے احکامات جاری کئے،دونوں رہنماؤں نے وزیر اعظم کے معاشی اقدامات کی بھر پور حمایت کی۔
Load/Hide Comments



