ڈومینیکا(آن لائن)ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل(بروز ہفتہ) کو ونڈسر پارک، روزو، ڈومینیکامیں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 2 جولائی کو ونڈسر پارک، روزو، ڈومینیکا میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 3جولائی کو ونڈسر پارک، روزو، ڈومینیکا میں جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 7 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کے بعدتین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا۔یاد رمہے کہ اس سے قبل میزبان ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کی تھی۔
Load/Hide Comments



