کراچی/اسلام آباد (آن لائن) ملک بھر میں کہیں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیایکم ذی الحج کل یکم جولائی کو اور عید الاضحی اتوار 10جولائی کو ہوگی۔ذوالحج? 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی جبکہ اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوے۔کراچی میں اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے کسی بھی حصے سے مرکزی اور زونل کمیٹیوں کو چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے پریس کانفرنس کر کے چاند نظر نہ ا?نے کا باضابطہ اعلان کیا۔ علاوہ ازیں۔فلکیاتی علوم کے ماہر اور جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ چاند نظر آنا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یکم محرم 30جولائی کواور عاشورہ8 اگست کوہوگا۔
Load/Hide Comments



