چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کی حمایت ایک پی ٹی آئی سینیٹر نے بھی کی تھی۔
بلاول بھٹو نے وضاحت کی کہ سول سوسائٹی نے اگست 2023ء میں میثاق جمہوریت 2 کا مطالبہ کیا، جس کا مقصد میثاق جمہوریت کے ایجنڈے کو مکمل کرنا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مطالبہ بانیٔ پی ٹی آئی، جنرل پاشا اور جنرل فیض کے جمہوریت پر حملوں سے کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کیا گیا۔



