بھارت نے ایس سی او کانفرنس میں شرکت کا صحیح فیصلہ کیا: اعزاز چوہدری

سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایس سی او کانفرنس میں شرکت کا صحیح فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ ہمیں پُرامن بقائے باہمی کے تحت دونوں ممالک کے تعلقات کو نارملائز کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام ہمسایوں کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے ہیں، وہ ہمارے مہمان ہیں، ہم ان کی عزت کریں گے۔

اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کو بھی مہمان بن کر ایک قدم آگے بڑھانا ہو گا۔