مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی سے احتجاج ملتوی کرنے کی پرزور اپیل کی

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس تک احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل کر دی۔

ٹنڈو الہٰ یار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پہلے بھی مظاہرے کے نتاِئج اچھے نہیں آئے تھے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جو مسودہ حکومت کی طرف سے لایا گیا تھا ہم نے مسترد کر دیا تھا، اس مسودے سے عدلیہ کمزور ہو اور جاتی انسانی حقوق تباہ ہو جاتے۔