وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔

سی ایم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج 4 بجے مشاورتی اجلاس بلایا ہے۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی قائدین اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے حکمتِ عملی بنائی دی جائے گی۔