اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے ایف آئی اے کی کیس میں پراسیکیوٹر مقرر کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دینے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔
عدالت میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کل تک پراسیکیوٹر مقرر کر کے عدالت میں پیش ہوں۔
بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ مقدمہ یہ بنایا کہ 7 مئی سے 10 مئی کے دوران تحفے ملے، ملٹری سیکریٹری نے توشہ خانے کے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو انفارم کر دیا تھا۔



