کسی کی ایکسٹینشن نہیں ہونی چاہیے، ہم روکیں گے: اعظم سواتی

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف اعظم سواتی نے کہا کہ کسی کی ایکسٹینشن نہیں ہونی چاہیے، ہم اس کو روکیں گے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کوئی سیاسی معاملہ نہیں، اگر قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی تو کچھ بھی نہیں ہو گا، آئینی پیکیج کا مقصد سیاہ عدالت قائم کرنا ہے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ کی پاور کو ختم کرنا ہے۔