سینئر ججز سے جسٹس منیب کا رویہ انتہائی درشت تھا: چیف جسٹس قاضی فائز نے جسٹس منصور کے خط کا جواب دیدیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے خط لکھ کر صدارتی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، انہوں نے جسٹس منیب اختر کے کمیٹی سے اخراج پر سوال اٹھایا تھا۔

جسٹس منصور علی شاہ کے خط پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوابی خط لکھا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لکھے خط کے مندرجات تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں تاہم انہوں نے جسٹس منیب اختر کو کمیٹی میں شامل نہ کرنے کی 11 وجوہات بتائی ہیں۔

خط میں چیف جسٹس نے لکھا ہے کہ سینئرججز سے ان کا رویہ انتہائی درشت تھا، ایسا جسٹس منصور آپ کے اصرار پر کیا گیا، قانوناً آپ اس بات پر سوال نہیں اٹھا سکتے کہ چیف جسٹس کس جج کو کمیٹی میں شامل کرے۔

چیف جسٹس نے خط میں لکھا کہ وہ ہمیشہ احتساب اور شفافیت کے داعی رہے ہیں۔