متحدہ عرب امارات میں پیش آئے حادثے کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق فوری طور پر حادثے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ مذکورہ حادثہ منگل کی رات پیش آیا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فوجیوں کو حادثہ ڈیوٹی کے دوران پیش آیا۔



