لاہور(آن لائن) مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چودھری شجاعت نے حمزہ شہباز کی حمایت کے ن لیگی دعوے کی تردید کر دی۔اپنے ایک بیان میں چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کے ن لیگ کے دعوے کی تردید کرتا ہوں،صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ چودھری پرویزالٰہی ہی ہمارے امیدوار ہیں، ہمارے ارکان چودھری پرویزالٰہی کو ووٹ دیں گے،انہوں نے کہا کہ غلط افواہیں پھیلا کر ہمارے کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے،مسلم لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے ہمیشہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی ہے، انشاء اللہ وہ چودھری پرویزالٰہی کی حمایت کریں گے،میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے،اس طرح کی بے بنیاد افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔
Load/Hide Comments



