اسلام آبا د(آن لائن) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے 6000 ارب کا ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنے پرایف بی آر اور سابق تحریک انصاف حکومت کی شاندار معاشی پالیسیو ں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔منگل کے روز اپنے ایک بیان میں شوکت ترین نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے 6,000 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے،20 سالوں میں پہلی مرتبہ ایف بی آر نے نہ صرف اپنے ہدف کو عبور کیا ہے بلکہ جی ڈی پی میں 2 فیصد ٹیکس بھی شامل کیا ہے،انہوں نے تحریک انصاف حکومت کی شاندار معاشی پالیسیوں پر اظہار مسرت کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے اور ایف بی آرحکام کوشاباش دی ہے،انہو ں ںے کہا کہ ایف بی آر کی یہ شاندار کامیابی عمران خان کی قیادت والی تحریک انصاف کی مضبوط معاشی پالیسی اور ترقی پسند ٹیکس پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا،شوکت ترین نے موجودہ حکومت کو خبر دار کیا کہ اب پہلے سے عائد ٹیکسوں پر ٹیکس لگانے کا کام سرانجام نہ دے،معیشت کے پیداواری شعبوں کو اوور ٹیکس کرنے کی رجعت پسند ٹیکس پالیسیوں کی طرف واپس نہ جائیں تو بہتر ہو گا۔
Load/Hide Comments



