اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پرجان بچانے والی CPR ٹریننگ مہم کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیاگیا،سٹرٹیجک ریفارمزکے سربراہ سلمان صوفی نے کہا ہے کہ مہم کا حصہ بننے کے خواہشمند رضاکار 1166 پر کال کرکے خود کر رجسٹر کروائیں،ایسے افراد جو پہلے سے CPR میں پیشہ ورانہ تربیت یافتہ ہیں، وہ رضاکاروں کی تربیت کیلئے رجسٹریشن کروائیں،مہم کا حصہ بنیں، تربیت حاصل کریں، 10 مزید لوگوں کو بنیادی CPR کی ٹریننگ دیں اور انعام حاصل کریں، ٹریننگ کی رجسٹریشن کیلئے عمر کے کسی بھی حصے سے تعلق رکھنے والے افراد اہل ہونگے،ٹریننگ کیلئے نوجوان، خواتین، بچے، بڑی عمر کے افراد بھی رجسٹریشن کروائیں،ایمرجنسی صورتحال میں بروقت CPR سے آپ کسی انسان کی جان بچا سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments



