اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان سمیت تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کے قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایڈوائس سپیکر راجہ پرویز اشرف کو بھجوا دی ہے جس میں تحریک انصاف کے آٹھ رہنماؤں کے استعفے منظوری کے لئے سپیکر کو بھیجے گئے ہیں،ان رہنماؤں میں عمران خان،شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری اور اسد عمر،شیریں مزاری،مراد سعید،علی محمد خان اور فرخ حبیب شامل ہیں،حکومت ان اراکین کے استعفے منظور کرانا چاہتی ہے جنہوں نے قومی اسمبلی کے فلور پر استعفوں کا اعلان کیا تھا۔ان رہنماؤں کے استعفے منظور کرنے کا مقصد انھیں پارلیمانی فورمز سے دور رکھنا ہے،پارلیمانی ذرائع نے اس اقدام کو تحریک انصاف پر سیاسی دباؤ بڑھانے کی ایک کڑی قرار دیا ہے۔
Load/Hide Comments



