بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس ایک احتساب عدالت نے دوسری کو منتقل کر دیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت نمبر 2 کو منتقل کر دیا۔

احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیو جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس احتساب عدالت نمبر 2 کو بھیجوایا ہے۔

جس کے بعد اب نئے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ کریں گے۔

احتساب عدالت نمبر 2 کے جج کی جانب سے سماعت کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کیے جائیں گے۔