“9 مئی کی ویڈیوز سامنے لائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا: عمر ایوب”

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم صرف اپنے رب سے معافی مانگتے ہیں، کسی اور سے نہیں۔ 9 مئی کی ویڈیوز سامنے لائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے مزید کہا کہ 8 ستمبر کو بانیٔ پی ٹی آئی کے حکم پر جلسہ کریں گے، اور مذاکرات کے معاملات کے لیے صرف اچکزئی کو آگے کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کسی کی منت ترلے کرنے کی ضرورت نہیں، جیسے کہ خواجہ آصف کیا کرتے تھے۔

عمر ایوب نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چلتی ہوئی معیشت کو تباہ کیا گیا، جس کا خمیازہ آج بھی بھگتنا پڑ رہا ہے۔