لاڑکانہ(آن لائن) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 28 جون کو لیکشن کمیشن میں پیش ہونیکا حکم دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتباہ کے باوجود بلاول بھٹو کی جانب سے 21 جون کو لاڑکانہ جلسے میں شرکت قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر (ڈی ایم او) لاڑکانہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال کے باعث انہیں تاخیر سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن قوانین کے تحت جلسہ انتخابی مہم کے دوران نہیں کیا جاسکتا تھا علاوہ ازیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی طلب کر لیا۔ کمیشن نے حکم دیا ہے کہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ 28 جون کو الیکشن کمیشن لاڑکانہ میں خود پیش ہوں یا ان کا وکیل آئے۔الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر کو بھی وزیراعلیٰ کو نوٹس بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
Load/Hide Comments



