استنبول ایئرپورٹ سب سے زیادہ منسلک پروازوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا

استنبول ایئرپورٹ سب سے زیادہ منسلک پروازوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے، جو 309 منفرد مقامات تک نان اسٹاپ پروازیں فراہم کرتا ہے۔

استنبول ایئرپورٹ کی یہ منفرد پوزیشن اس کے اسٹریٹجک مقام اور ترکیہ ایئرلائنز کے وسیع نیٹ ورک کی وجہ سے ہے، جو سب سے زیادہ ممالک میں پروازیں فراہم کرتی ہے۔

ایوی ایشن اینالیٹکس فرم سیریئم کے مطابق استنبول ایئرپورٹ 309 مقامات تک نان اسٹاپ پروازیں فراہم کرتا ہے، جس میں زیادہ تر پروازیں ترکیہ ایئرلائنز کے ذریعے ہوتی ہیں۔ استنبول ایئرپورٹ اپنی اسٹریٹجک لوکیشن کی وجہ سے دنیا کے ساتویں مصروف ترین ایئرپورٹ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، جہاں سے سالانہ تقریباً 90 ملین مسافر گزرتے ہیں۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر جرمنی کا فرینکفرٹ ایئرپورٹ ہے، جو یورپ کی سب سے بڑی ایئرلائنز میں سے لفتھانسا کا ہیڈکوارٹر بھی ہے، یہاں سے 296 مقامات کی پروازیں گزرتی ہیں۔