بھارتی گجرات میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری، حادثات میں 3 افراد ہلاک

بھارتی ریاست گجرات میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد، سورت سمیت مختلف شہروں میں تیز بارشوں کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ احمدآباد میں پچھلے دو روز سے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں آج صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مسلسل بارش ہوئی۔ تیز بارشوں سے سڑکیں تالاب بن گئیں جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 86 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ تیز بارش آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث تمام پرائمری اسکولوں میں منگل کو تعطیل کر دی گئی۔ مسلسل بارش کی وجہ سے ٹرین سروس متاثر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں سب سے زیادہ بارش موروا دیہات میں 6.1 انچ ریکارڈ ہوئی۔