لاہور (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کا بیانیہ ایک ہے اور اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وہ اپنی زیر صدارت لاہور میں امن وامان سے متعلق اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم کو ملک بھر اور خاص طور پر پنجاب میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا تحفظ یقینی بنائیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بارے میں عوام کی رائے صرف کارکردگی دکھانے سے ہی بدل سکتی ہے۔ اس موقع پر دہشتگردی کے خاتمے اور اس ضمن میں لاحق خطرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے سدباب کے اقدامات اور قوانین پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے فیٹف شرائط کی تکمیل کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک بیانیے پر متفق ہے اور اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہے: ف دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، پاکستان کی سلامتی اور دفاع ہمارے لئے سب سے پہلے ہے-
Load/Hide Comments



