اسلام آباد (آن لائن)بنی گالا میں سابق وزیراعظم کے ہاؤس کی مبینہ جاسوسی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے،پولیس نے تفتیش شروع کر دی،گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے ایک رپورٹر نے مبینہ جاسوس کو پولیس کے حوالہ کر دیا،اس پر پولیس تفتیش کر رہی ہے تاہم مذکورہ جاسوس سے متعلق کوئی اہم خواہد سامنے نہیں ا سکے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے مبینہ جاسوس کو گزشتہ روز اس وقت پکڑا گیا تھا جب سابق وزیراعظم ایک اہم پریس کانفرنس کرنے والے تھے،ذرائع بنی گالا کے مطابق سابق وزیراعظم کے سٹاف نے مذکورہ جاسوس کو گرفتار کر کے اپنے دیگر ملازمیں کی بھی انکوائری شروع کر دی تھی اور اس پر عمران خان کی منظور ی سے بنی گالا میں ملازمین سٹاف کو کم کرنے کی منظور ی لی جائے گی،پولیس ترجمان کے مطابق مبینہ جاسوس سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments



