ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے بجلی کے بلوں میں اضافہ اور سلیب سسٹم ختم کیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے بجلی کے بلوں میں اضافہ اور سلیب سسٹم ختم کیا جائے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ گنتی کے چند لوگ ہیں جن کے آئی پی پیز ہیں، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے آئی پی پی پیز معاہدے غلط طے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں 8.2 ٹریلین روپے اس بجلی کی قیمت ادا کریں گے جو استعمال نہیں کریں گے، بجلی کی قیمت کے لیے طرح طرح کے ٹیکسز عوام پر لگائے جائیں گے، پوچھنا ہے یہ معاہدے قوم کے سامنے کیوں نہیں لائے گئے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کسی گورنمنٹ نے اس پر کوئی کام نہیں کیا، پی ٹی آئی نے شروع کیا مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا، فائدہ اٹھانے والے تمام حکومتوں پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں، واضح کردیں اب آئی پی پیز کا دھندہ نہیں چلے گا، صنعتکار اور تاجر بھی اب آواز اٹھا رہے ہیں۔