راولپنڈی(آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبد العزیز میڈل سے نوازا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا،سعودی ولی عہد و نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جدہ میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا، دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جدہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی عرب کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع اور جنرل فیاض بن حمید الرویلی، چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) سعودی مسلح افواج سے ملاقا تیں کیں،ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں فریقوں نے مشترکہ تربیت، فضائی دفاع، انسداد دہشت گردی اور مواصلات،انفارمیشن ڈومین کے شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے جبکہ دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کو پائیدار سٹرٹیجک پارٹنرشپ میں مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسلامی دنیا میں اپنے منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے جو خطے میں مسلم امہ کے اتحاد کے حوالے سے اہم ذمہ داری کے حامل اہم شراکت دار ہیں ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان نے شاہ سلمان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔
Load/Hide Comments



