قومی ٹیم کے ملکی و غیر ملکی انٹرنیشنل سیزن 25-2024 کا شیڈول پیش

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ملکی و غیر ملکی انٹرنیشنل سیزن 25-2024 کا شیڈول پیش کر دیا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان ہوم گراؤنڈ پر بنگلا دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 ٹیسٹ میچز کھیلے گا، یہ ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے ہوگا جو راولپنڈی میں 21 سے 25 اگست تک اور کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

پاکستان انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا جو ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر، کراچی میں 15 سے 19 اکتوبر اور راولپنڈی میں 24 سے 28 اکتوبر کھیلے جائیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی میں 16 سے 20 جنوری اور ملتان میں 24 سے 28 جنوری ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
xzz
پاکستان 21 سال میں پہلی بار سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا، سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی، سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تمام میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز ملتان میں 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی۔