اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے یوٹیلٹی سٹورز پر سخت گرمی میں عوام کی لمبی قطاروں اوردیگر انتظامات نہ ہونے کا نوٹس لے لیا،یوٹیلٹی سٹورز کے باہر شیڈ اور واٹر کولر فوری لگانے کی ہدایت جاری کردی۔ سربراہ اسٹرٹیجک ریفارمز سلمان صوفی نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر رعایتی نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی سے عوام کا رش بڑھ گیاہے عوام کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم نے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے یہ قدم یوٹیلٹی سٹورز کے باہر لائنوں میں کھڑے لوگوں کی سہولت کیلئے اٹھایا گیا ہے اس کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کے باہر شیڈ اور پانی کی فراہمی کیلئے واٹر کولر لگائے جائینگے-
Load/Hide Comments



