اسلام آباد(آن لائن)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کہ مشاورت کے ساتھ کار ڈیلرز، ریسٹورنٹ اور سیلون وغیرہ کو بھی ٹیکس نیٹ میں لاؤں گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چھوٹے دکاندار اور جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ان کی ایسوسی ایشنز سے بات کی تھی، اب ہم رئیل اسٹیٹ بروکرز،بلڈرز اورہاوسنگ سوسائٹی ڈویلپرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ کار ڈیلرز، ریسٹورنٹ اور سیلون وغیرہ کو بھی ٹیکس نیٹ میں لاؤں گا، اور یہ کام زبردستی نہیں بلکہ سب کچھ مشاورت کے ساتھ ہوگا۔
Load/Hide Comments



