کراچی(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔کراچی میں نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہرخطرے سے نمٹنیکی صلاحیت رکھتی ہیں، ملکی دفاع مضبوط بنانے پر قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے، پاکستان کو فضا اور سمندر میں دھمکانے والودندان شکن جواب دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میری ٹائم مفادات کے تحفظ کے لیے بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا اولین ترجیح ہے، دوست ممالک سے مشترکہ منصوبے اس کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنیں گے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کو تمام ضروری وسائل مہیا کرے گی، پر امن ماحول میں ہی ترقی کا حصول ممکن ہے۔ قائداعظم پاکستان کو دنیا کیلئے رول ماڈل کے طور پر چاہتے تھے، غلطیوں سے سبق سیکھ کر محنت اورلگن سے اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فیصل بیس پر ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی، جس میں متحدہ قومی مومنٹ کے وفد نے ن لیگ سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کردیا جبکہ سندھ میں گورنر کی تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی،ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، کنور نوید جمیل، وسیم اختر شریک تھے۔
Load/Hide Comments



