کے سی آر کو فاسٹ ٹریک پر ڈالیں گے اور سی پیک کے تحت بنیادرکھیں گے:خواجہ سعد رفیق

کراچی (آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہاہے کہ کے سی آر کو فاسٹ ٹریک پر ڈالیں گے اور سی پیک کے تحت بنیادرکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین میں کے سی آر ترجیح ہو گا یہ سی پیک کے تحت ہی بنے گا۔سعدرفیق کا کہنا تھا کہ دنیامیں کہیں بھی جائیں قومی ریلوے کا کام الگ ہوتا ہے دنیامیں سرکلر ریلوے کے معاملات صوبائی حکومتیں دیکھتی ہیں اورنج لائن کے ساتھ پاکستان ریلوے کاکوئی تعلق نہیں وہ کامیاب چل رہی ہے، ریلوے کا وزیر ہوکر کہتاہوں ریلوے نہیں چل پارہی اورنج لائن کیسے چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ احکامات کوبھی دیکھناہیاسکی خلاف ورزی نہیں کرنی، 12ماہ ہیں اگر میں کہوں ریلوے ٹھیک ہوجائیگی تویہ غلط ہوگا، حیدرآدایئرپورٹ کوفنکشنل کرناضروری ہے سکھر ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنناچاہئے کوشش ہو گی سکھرمیں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کیلئے کام شروع کرکے جائیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے لانگ ٹرم پارٹنرشپ کی بات کی ہے ایم کیوایم اور ن لیگ ایک دوسرے کے دوست ہیں ماضی میں کبھی تلخیاں ہوئیں مگرتعلقات خراب نہیں ہوئے، دوطرح کی گفتگوہوئی ایک کاتعلق کراچی دوسراوفاق کے ساتھ معاہدہ ہے جب ہم مذاکرات کررہے تھے تواس عمل میں ہم سب شامل تھے بہت سے مذاکرات ایسے تھے جومیڈیاکی نظر میں نہیں آئے ایم کیوایم والے بہت اسمارٹ پڑھے لکھے اورتجربہ کارلوگ ہیں۔