کراچی (آن لائن) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید حبس و گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کورنگی کے علاقے گلشن ملت سوسائٹی میں رات 10 بجے سے بجلی بند ہے جبکہ باغ کورنگی، شاہ فیصل کالونی کے علاقوں میں بھی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔اس کے علاوہ ملیر، لیاری، ناظم آباد گلستان جوہر کے مختلف بلاکس کی بجلی فراہمی معطل ہے جبکہ شیر شاہ کے علاقوں میں گزشتہ رات 9 بجے سے بجلی بند ہے۔طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے جبکہ معمولات زندگی بھی متاثر ہورہا ہے۔
Load/Hide Comments



