وزیراعظم بلوچستان کو اپنی ترجیحات میں رکھا یہ خوش آئند ہے: میر عبدالقدوس بزنجو

گوادر(آن لائن)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے بلوچستان کی جانب خصوصی توجہ نہ دی تو بلوچستان کی حالت سو سال میں بھی تبدیل نہیں ہوگی یہ امر خوش آئند ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کو اپنی ترجیحات میں شامل کررکھا ہے وزاعظم کے کوئٹہ اور گوادر کے تسلسل کے ساتھ دورے حوصلہ افزا ہیں ان خیالات کا اظہا رانہوں نے وزیراعظم کے دورہ گوادر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی اور صوبائی وزرا، چینی حکام،گوادر کے معتبرین اور ماہی گیر وں کے علاوہ وفاقی و صوبائی متعلقہ حکام بھی تقریب میں موجود تھے وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے اس کے حصے سے بڑھ کر دینا ہوگا ورنہ ہمیں بین الاقومی طور پر بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور بیرونی قوتیں ہمارے لوگوں کو بنیادی حقوق نہ ملنے کی آڑ لے کر بدامنی پیدا کرنے کیلئے استعمال کررہی ہیں وزیراعلی نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم سے بہت سے توقعات ہیں جس طرح انہوں نے پنجاب کی ترقی کیلئے کام کیا ہے ہمیں یقین ہے کہ وہ اسی طرز پر بلوچستان کی ترقی کیلئے بھی کام کریں گے اللہ تعالی نے انہیں پورے پاکستان کو ترقی دینے کا موقع فراہم کیا ہے ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم بلوچستان کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں گے وزیراعلی نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ گوادر انتہائی اہمیت کا حامل ہے وزیراعظم بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت سی پیک اور گوادر کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر ماہی گیری کے شعبے کے فروغ اور ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہیں گوادر اولڈ ٹان کی ترقی کے منصوبوں کا آغاز کیاگیا ہے وزیراعلی نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کو کامیاب بنانے کیلئے چاہ بہار بندر گاہ کی طرز پر ٹیکس فری زون بنانے سے ترقی کا عمل تیز ہوگا وزیراعلی نے کہا کہ گوادرکی ترقی پاکستان کی ترقی ہے گوادر آئندہ آنے والے برسوں میں پاکستان کا صنعتی اور تجارتی حب ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ گوادر مستقبل کی پورٹ سٹی بننے جارہا ہے گوادر کی ترقی بلوچستان حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہماری تمام تر توجہ گوادرکی ترقی اور مسائل کے حل پر مرکوز ہے وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ گوادر اولڈ ٹان کی بحالی کے منصوبے کی کل لاگت 3305ملین روپے ہے اس کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت نصف بنیاد پر فنڈز فراہم کررہی ہیں صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس منصوبے کیلئے 1652 ملین روپے مختص کئے ہیں جبکہ 900ملین روپے کی لاگت سے گوادر کے مختلف دیہاتوں کو کوسٹل ہائی وے سے منسلک کرنے اور 700ملین روپے کی لاگت سے علاقے کے مختلف دیہاتوں کو M-8سے منسلک کرنے کے منصوبے صوبائی پی ایس ڈی پی میں شامل ہیں وزیراعلی نے کہا کہ 700ملین روپے کی لاگت سے گوادر کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی ڈی ایچ کیو گوادر کی اپ گریڈیشن 38کروڑ روپے کی لاگت سے گوادر کو فراہمی آب کیلئے واٹر سپلائی سکیم اور گوادر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے قیام کا منصوبہ بھی بجٹ میں شامل کیاگیا ہے-