راولپنڈی(آن لائن)مری ٹورازم پولیس کی استعدکار بڑھا نے کے لئے ابتدائی طبی امداد کا ٹریننگ سیشن کیا گیاٹریننگ سیشن کا اہتمام پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے تعاون سے کیا گیا ایس پی کوہسار حیدر علی اور پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے افسران نے مری ٹورازم پولیس کے افسران و اہلکاروں کولیکچر دئیے ٹریننگ سیشن میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے متعلق مری ٹورازم پولیس کے 80اہلکاروں کو تربیت فراہم کی گئی ٹریننگ سیشن میں فرسٹ ایڈ، ایمرجنسی ریسپانڈ اور دیگر ہنگامی حالات کے دوران شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے متعلق عملی تربیت فراہم کی گئی ایس پی کوہسار حیدر علی نے کہا کہ مری ٹورازم پولیس سیا حوں کو سہولیات کی فراہمی، آگاہی،مدداور تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،ٹریننگ سیشن کا مقصد فورس کی استعداد کار بڑھاکر سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سروسز میں بہتری لانا ہے،حکومت پنجاب کی ہدایت اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق مری میں شہریوں اورسیاحوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کے لیے ہرممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔
Load/Hide Comments



