اسلا م آباد(آن لائن) حکومت پاکستان کی جانب سے افغانستان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔امدادی سامان نور خان ائیر بیس سے سی ون تھرٹی طیارے کے زریعے بھجوایا گیا۔ امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیاء، خیمے وغیرہ بھجوائے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر سیفران سینیٹر طلحہ محمود، چئیرمین این ڈی ایم اے نے سامان روانہ کیا۔پاکستان میں افغانستان کے ناظم المور سردار احمد خان شکیب سمیت دیگر موجود تھے۔
Load/Hide Comments



