رفح حملے، اسرائیل کی جانب سے امریکی ساختہ بم استعمال کرنے کا انکشاف

امریکی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ رفح میں پناہ گزین کے خیموں پر اسرائیلی حملے میں امریکی ساختہ بم استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ رفح پر حملے میں امریکی ساختہ بم استعمال ہوئے ہیں ، اخبار کے مطابق حملے کے ایک رو ز بعد جائے وقوع پر جی بی یو 39کی باقیات ملی ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس بم کی شناخت ملبے میں پائے جانیوالے عناصر کی بدولت ہوئی، بم کے ٹکڑوں کو نمبروں کی سیریز سے بھی شناخت کیا گیا۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ نمبروں کی سیریز امریکی ریاست کولوراڈو کی اسلحہ کمپنی کو دیے گئے کوڈ کی ہے۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ رفح حملے میں ہمارے ہتھیار استعمال ہوئے یا نہیں، تصدیق نہیں کرسکتا۔