پنجاب میں کاشتکار کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کاشتکار کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کھاد کی ضرورت اور دستیابی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

  • دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں یوریا کھاد کی ڈیمانڈ اور پیداوار تقریباً 65 لاکھ ٹن ہے، ملکی پیداوار کا تقریباً 70 فیصد یوریا کھاد پنجاب میں ربیع اور خریف کی فصل کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
  • مریم نواز نے کھاد کے نرخ میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا اور کھاد کی ذخیرہ اندوزی و غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لئے سخت اور مؤثر اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا۔