ڈالر کی اونچی اڑان تھم گئی، روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور (آن لائن)گزشتہ کئی روز بعد ڈالر کی اونچی اڑان تھم گئی جس سے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے بتایا گیا ہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی انٹربینک قیمت میں 4 روپے 43 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر کی انٹر بینک قیمت 211 روپے سے زائد سے کم ہو کر 207 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگئی۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا نتیجہ ہے جبکہ چین کی جانب سے پاکستان کو 2.3ارب ڈالر کی فراہمی کا معاہدہ بھی ڈالر کی اونچی اڑان پر اثر انداز ہوا ہے۔