لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت پنجاب کی صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں صوبائی وزراء اور مشیران کی تنخواہوں اور مراعات کی منظوری، لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2022ء کے بل کی منظوری سمیت دیگر امور شامل تھے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب آئی جی پولیس پنجاب سمیت دیگر افسران کے علاوہ صوبائی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments



