محکمہ موسمیات کی ہفتے سے دوبارہ بارشوں کی پیش گوئی

لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش نہ ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کل بروز ہفتہ شہر میں دوبارہ بارشوں کے آغاز کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ جس کے باعث شہرحرارت میں نمایا ں کمی واقعہ ہوئی جو 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ شہر کے ایئررکوالٹی انڈیکس کی شرح 111 ریکارڈ کی گئی۔