اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن اور بدعنوانیوں میں پونے چار گزارنے کہ بعد پھر سے نیک اور ایماندار بننے کی کوشش کر رہے، نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری ایک بیان میں کیا۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان گزشتہ چار ماہ سے عالمی سازش کے نام پر لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اب خود کہہ رہے ان کو ایکسال پہلے معلوم تھا ان کی حکومت جا رہی ہے، وہ مسلسل ایک بیانئے کی تلاش میں ہیں،انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد میں شکست تسلیم کرنے کے بجائے ابھی تک وہ اداروں کو ذمہ دار ٹھرا رہے ہیں،کبھی نیوٹرلز کے منت سماجت میں پاؤں پکڑ لیتے ہیں کبھی ان کو دھونس دھمکیاں دینے پر اتر آتے ہیں، کبھی کہتے تھے اقتدار سے نکل کر خطر ناک ہو جائے گے کبھی کہتے ہیں انہوں نے نیوٹرلز کو سمجھایا تھا،ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا وہ دوبارہ آر ٹی ایس میں خرابی کے ذریعے انتخابات جیت کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں؟ اگر عمران خان کے مخالفین پر کیسز تھے تو پونے چار سال میں ثابت کیوں نہیں کر سکے؟اب وہ دعوی کر رہے کہ ان کی حکومت کے خلاف کوئی کرپشن کیس نہیں تھا،کیا بیانیہ بنانے کے چکر میں چینی، گندم، ادویات، پیٹرول، ایل این جی، بی آر ٹی، مالم جبا اور دیگر کرپشن کیسز بھول گئے ہیں؟موجودہ کابینہ پر انگلی اٹھانے والے کیا اپنا دور بھول گئے ہیں؟ سابق پنجاب حکومت کی لوٹ مار کی کہانیاں بھی آہستا آہستا سامنے آ رہی ہیں۔
Load/Hide Comments



