رانا ثنا نے شاعر سے متعلق ہائیکورٹ کی کارروائی پر سوال اٹھادیا

وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے شاعر احمد فرہاد سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی پر سوال اٹھا دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتیں صرف سوال اٹھانے تک محدود ہوجائیں تو فیصلے کون کرے گا؟

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا۔

حکم نامہ میں کہا گیا کہ سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع آج منگل دن 3 بجے عدالت میں پیش ہوں