بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بارشیں، حادثات میں 8 افراد ہلاک

ہرنائی(آن لائن) بلوچستان کے ضلع ہرنائی، کوہلو اور کوہ سلیمان کے سیلابی ریلوں سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں جب کہ ہرنائی، دکی اور کوہلو میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بارش کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ادھر کوہ سلیمان رینج کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔